سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان

سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، اب انہیں کیا مشورہ دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے، 200 سے زیادہ کی برتری کو جیت کی شکل میں فائنل ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کیس سے متعلق کہا کہ یہ بہت پرانا معاملہ ہو چکا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے منفی سوچ چھوڑ کر آگے دیکھنا چاہیے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بہتر ہے، تاہم آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں ماضی والی بات نہیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو مثبت رویے کا اظہار کرنا چاہیے تھا، پاکستان اور بھارت کو بہت سی باتیں بھلا کر کرکٹ کے لیے آگے آنا ہوگا، پاکستان انڈر 19 ٹیم کو فائنل جیتنا چاہیے تھا۔