اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے اہم گروپ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا اور گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے گئے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر مسلسل حملے کیے، تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔

اس نتیجے کے بعد بہتر گول اوسط کی بنیاد پر میزبان ملائیشیا نے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں ملائیشیا کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔