قبض کا مرض موذی امراض کی بنیاد

Published On 01 Sep 2016 03:43 PM 

مرض میں مبتلا انسان بروقت دوائی نہ لیں تو تکلیف کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے


لاہور (دنیا نیوز ) یہ دوائیں پاخانے کے جلد اخراج اور قبض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں ۔ اس طرح کی چند دوائیں درج ذیل ہیں 
ڈلکولیکس ، سکی لیکس کے قطرے ، اینو ،فروٹ سالٹ ، ڈوفلیک شربت
مضر اثرات: زیادہ حساسیت پاخانے والی جگہ پر جلن یا درد ڈائریا احتیاط: ڈلکولیکس درج ذیل صورتوں میں نہ لی جائے: آنتوں میں رکاوٹ والی بیماریاں پیٹ میں اچانک اور شدید درد سوڈا بائی کارب کے ساتھ خود سے قبض دور کرنے والی دوا کبھی استعمال نہ کریں ۔

دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت: قبض کی شکایت بہت عام ہے۔ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا ، بہت کم چلنا پھرنا ، ورزش سے بے توجہی اور کھانے میں بے اعتدالی اور فضول قسم کی مرغن غذاؤں کا استعمال پیٹ پہ خواہ مخوا کا بوجھ ڈالتا ہے اور یوں آنتوں کی نارمل حرکات میں رکاوٹ ڈال کر قبض کا سبب بنتا ہے ۔ قبض آدمی کو چڑ چڑا، زود رنج، پریشانی اور بیمار کر دیتی ہے جس سے وہ کام بھی نہیں کر سکتا اور قبض کشا گولیوں کی تلاش میں نکلتا ہے جو اگرچہ فوری افاقہ تو دے دیتی ہیں ،لیکن بندہ پھر ان کا تابع ہو کر رہ جاتا ہے اور ہر دفعہ ان پر گزارا کرنا پڑتا ہے کیونکہ قبض کشا دوائیں آنتوں کے نارمل کام میں رکاوٹ ڈال دیتی ہیں ۔ قبض دور کرنے والی دواؤں کا کم سے کم استعمال ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو قبض کی دوا کی ضرورت ہے تو بہتر ہے ڈاکٹر کے مشورہ سے لیں اورایسی دوا لیں جس کے مضر اثرات کم سے کم ہوں اور وہ مقامی کمپنی کی بنی ہوئی ہو ۔


طب نبویؐ: شہد اور سناء مکی دونوں کا استعمال قبض کے لیے نہایت مجرب ہے ۔
آسان اور متبادل علاج: اگر آپ قبض کے پرانے مریض ہیں اور اس کے آسان علاج کے لیے کوشاں ہیں، تو مندرجہ ذیل آسان تراکیب پر عمل کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔ صبح سویرے اٹھتے ہی منہ نہار پانی کے تین یا چار گلاس لیں۔ صبح ناشتے میں تازہ پھلوں کا رس (اورنج وغیرہ) کے علاوہ کچھ نہ لیں۔ صبح شام دودھ میں آملہ ڈال کر لیں۔ امردو کے موسم میں دو تین امرود روزانہ کھائیں ۔

سوتے وقت تین چار کھجور کھائیں اور اس کے ساتھ گرم پانی کا ایک گلاس پئیں ۔ تازہ سبزیوں اور سلاد کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اسپغول کا چھلکا دھی یا دودھ میں ڈال کر استعمال کریں۔ صبح کے وقت زیتون کا تیل ایک چمچ ضرور لیں۔ ناشتہ کے ساتھ یا رات کے کھانے کے بعد ایک یا دو آڑو کھانے سے دنوں میں قبض کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔ رات کے کھانے سے قبل بیل گری کا استعمال قبض دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے ۔