بجلی سے چلنے والی ماحول دوست سائیکل تیار

Last Updated On 25 August,2019 11:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور کمپنی ہارلے ڈیوسن نے ’’الیک ٹریک‘‘ بجلی سے چلنے والی ماحول دوست سائیکل تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی اطلاعات ایک سال پہلے ملی تھیں کہ موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی ہارلے ڈیوسن بجلی سے تیار سائیکل بنانے میں مصروف ہے تاہم یہ خبر حقیقت میں بدل گئی ہے، موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی ہارلے ڈیوڈ سن نے بجلی سے چلنے والی ماحول دوست سائیکل ’’الیک ٹریک‘‘ (ElecTrek) تیار کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ماحول دوست سائیکل دیکھنے میں کافی جاندار نظر آتی ہے۔ کمپنی کی طرف سے دنیا کو یہ سائیکل دکھا دی گئی ہے۔

اس سائیکل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ نہ صرف صرف وزن میں ہلکی بلکہ تیز، جدید خصوصیات کی حامل بھی ہے، کمپنی سائیکل کے 3 ماڈل جاری کرے گی۔

کمپنی کے مطابق ان کی تیار کردہ سائیکل شہری ماحول میں ڈھل جانے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ بیٹری سے چلنے والی سائیکلوں کے آئندہ ماڈلز میں پیڈل اسسٹ (پیڈل چلانے میں آسانی پیدا کرنے کا نظام) شامل کیا جائے گا تاہم سائیکل کی قیمت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔