جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر مریضوں کو لوٹتے ہوئے پکڑا گیا

Published On 18 May,2024 12:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز ) جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کےمطابق ملزم جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے مختلف کاموں کے عوض رشوت وصول کر رہا تھا، عملہ کو شک ہوا تو انہیں نے پکڑ لیا، جسے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کے حوالے کر لیا گیا۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ملزم ہارون بھسین گاؤں واہگہ کا رہائشی ہے ، ملزم نے دوران پوچھ گچھ اعتراف کیا کہ وہ اب تک ڈاکٹر بن کر بیسیوں شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔