مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے اور شجاع آباد میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نہر سے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو ماں بیٹی کی معلوم ہوتی ہیں، ماں کی عمر 25 سال اور بیٹی کی تین سال ہے، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب شجاع آباد میں ہلڑ بازی سے منع کرنے پر اوباش نوجوان نے اینٹیں مار کر 55 سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔