لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل بارے پالیسی بیان جاری کردیا۔
پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی اجازت ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب نے مزید کہا ہے کہ گندم خریداری پالیسی 2024ء کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے، محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے پرمٹ کے بغیر گندم صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی کی خبر سامنے آئی تھی۔