لاہور:(دنیا نیوز) فیروزوالہ میں دو روز قبل طلاق ملنے پر زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون بھی جان سے گئی۔
ذرائع کے مطابق خاتون زینب نے شوہر سے علیحدگی کے بعد دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی تھی دونوں بیٹیاں دو روز قبل دم توڑ گئیں تھیں۔
خاتون کی پیپلز کالونی شاہدرہ کی رہائشی تھی، جسے دو روز قبل تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں علا ج کیلئے لایا گیا تھا ، دوران علاج جانبر نہ ہوسکی ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
واضح رہے مقتولہ کا خاوند دبئی میں رہائش پذیر ہے، اس کے خاوند نے 14 سال بعد مقتولہ کو طلاق دی تھی جس پر مقتولہ نے دلبرداشتہ ہو کر دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، اس کی ایک بیٹی موقع پر جبکہ دوسری بیٹی ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی تھی۔