لاہور:(دنیانیوز) ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5روپے کلومہنگے ہوگئے ، برائلرسستا، آلو ،پیاز کا ریٹ بدستور برقرار ہے۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 60 سے 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا، آلو کا سرکاری نرخ بدستور 75 روپے فی کلو مقرر،مارکیٹ میں آلو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 80روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو تک فروخت ہورہاہے، لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 575روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں دیسی 800روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن ،ادرک 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بند گوبھی 50اور پھول گوبھی 120روپے فی کلو فروخت ہو رہی، برائلر نرخ میں 10 روپے فی کلو کمی ہو گئی، مارکیٹ میں برائلر 428روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے نرخ بدستور 262روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔