پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، ہتک عزت بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

Published On 20 May,2024 01:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، حکومت کی جانب سے ہتک عزت بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، سرکاری بزنس میں ہتک عزت بل 2024ء منظور کروایا جائے گا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے ہتک عزت بل کو مسترد کر کے اس کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب تمام صحافتی تنظیموں نے بھی ہتک عزت بل مسترد کر دیا ہے، آج ہونے والے اجلاس کے موقع پر صحافتی تنظیمیں پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کریں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جواب بھی دریافت کئے جائیں گے۔

حکومت نے ہتک عزت بل پر صحافی برادری سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج بلا لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے، جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔