وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ وزیر آباد کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں گھات لگائے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی پولیس نے تلاش شروع کر دی، ہلاک ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔