نارووال: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ملزم ہلاک

Published On 20 May,2024 03:48 am

نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ملزم مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات پر پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے نارووال کے علاقے ڈھلی نہر کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس نے ہلاک ملزموں کی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں، مارے جانے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزم لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔