8 ہزار وولٹ بجلی برداشت کرنے والے ٹرانسسٹر متعارف

Last Updated On 01 June,2020 12:49 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ماہرین نے ایسا ٹرانسسٹر تیار کر لیا ہے جو 8 ہزار وولٹ تک بجلی برداشت کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر ہمیں برقی کاروں کا شوق ہے توبھی ہم بھاری بھرکم بیٹریاں ساتھ لے جانا نہیں چاہتے کیونکہ یہ بیٹریاں بہت جگہ گھیرتی ہیں۔ اس کیلئے یونیورسٹی آف بفیلو کے سائنسدانوں نے گیلیئم آکسائیڈ پر مبنی ٹرانسسٹر تیار کیا ہے جو 8 ہزار وولٹ بجلی برداشت کر سکتا ہے۔

پاور الیکٹرانکس کے ماہر اُتم سنگی سیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرانسسٹر میں بجلی کی بھاری مقدار کو برداشت کرنے کی سکت ہوتی ہے اور اسی بنیاد پر مائیکرو گرڈ اور سالڈ اسٹیٹ ٹرانسفارمر بنانے پر کام بھی آسان ہو جائے گا۔

اس ایجاد سے بجلی کی بڑی مقدار کو سنبھالنے والے نئے نظام کی تیاری میں مدد ملے گی اوردوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنیوالی برقی سواریاں تیارکی جاسکیں گی۔