پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں بارسلونا میں ہونیوالی ورلڈ کانگریس میں شرکت کرینگی

پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں بارسلونا میں ہونیوالی ورلڈ کانگریس میں شرکت کرینگی

ریڈیو پاکستان کے مطابق بارسلونا کانگریس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے تجارتی نمائشی میلے میں ہوتا ہے جہاں ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرتی ہیں۔

پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستانی مصنوعات کا سٹال بھی لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اعلیٰ ٹیکنالوجی کا حامل ملک کے طورپر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروباری پہلوؤں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔