تازہ ترین
  • بریکنگ :- اس ایوان میں قائدحزب اختلاف اوربلاول بھٹونےخطاب کیا،عمرایوب
  • بریکنگ :- المیہ ہےدونوں صاحب اقتداررہےلیکن درست حقائق بیان نہیں کیے،عمرایوب
  • بریکنگ :- ان کوعوام نےانتخابات میں شکست دی،وفاقی وزیرعمرایوب
  • بریکنگ :- ماضی اس لیےیاددلاتےہیں کہ یہ اعدادوشمارغلط پیش کرتےہیں،عمرایوب
  • بریکنگ :- انتخابات سے 7 ماہ پہلےمعیشت آکسیجن پرتھی،عمرایوب
  • بریکنگ :- اس وقت ملک کادیوالیہ نکل چکاتھا،وفاقی وزیرعمرایوب
  • بریکنگ :- ن لیگ کی حکومت میں معیشت کونقصان پہنچا،عمرایوب
  • بریکنگ :- گزشتہ حکومتوں اورحکمرانوں نےعوام کوغلط حقائق بتائے،عمرایوب
  • بریکنگ :- حکومت نےآتےہی بجلی کیلئےتجدیدی پالیسی بنائی،عمرایوب
  • بریکنگ :- حکومت نےعوام کی بہتری کابیڑااٹھارکھاہے،عمرایوب
  • بریکنگ :- 2017 میں ن لیگ نےایل این جی کےمہنگےمعاہدےکیے،عمرایوب
  • بریکنگ :- معاہدوں کی خلاف ورزی پرجرمانےعوام کی جیب سےنکالےگئے،عمرایوب

پاکستانی سائنسدانوں نے وینٹى لیٹر تیار کر لیا، ڈریپ نے استعمال کی منظوری دیدی

Published On 28 April,2021 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ایٹمى توانائى کمیشن (پی اے ای سی) نے قومی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کورونا کى وبا کے تناظر میں ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹى لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کرا دیا ہے، ڈریپ نے اس وینٹى لیٹرکے استعمال اور تیاری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

بدھ کو پی اے ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ وینٹى لیٹر پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامى وسائل سے تمام تر مروجہ طبى معیارات کے مطابق تیار کیا ہے۔

اس سلسلہ میں پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزنے بھى قابل قدر رہنمائی فراہم کى۔ بہت سى سائنسى جانچ کے علاوہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (پی آئی ٹی سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے معیارات پر بھى پورا اترا ہے۔

اس وینٹی لیٹر مشین پر جناح ہسپتال لاہور میں بھى جانچ کى گئى۔ اس جانچ میں بہت سے ماہرین جن میں طبى ماہرین، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز شامل تھے، نے اس کو کامیاب قرار ديا ہے۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ ڈریپ نے ایٹمی توانائی کمیشن کے تیار کردہ اس وینٹى لیٹرکے استعمال اور تیاری کی با قاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس طرح یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔

اس موقع پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈریپ کی اس فائنل منظورى کے بعد I-Live نامى اس وینٹى لیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کردى جائے گى تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مریضوں کو جلد از جلد یہ سہولت مہیا کى جاسکے۔