دنیا کی پہلی فلائی موٹر سائیکل کی آزمائشی پرواز مکمل

Published On 24 July,2021 09:17 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے کامیابی سے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

سپیڈر نامی یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔ اسے کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

جیٹ پیک کے مشہور موجد ڈیوڈ میمین نے اسے بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوا میں بلند ہونے کے بعد اس کا برقی نظام اسے ہموار رکھتا ہے۔
 

Advertisement