نیو یارک: (دنیا نیوز) گوگل نے اہم معلومات طالبان کےہاتھ لگنےکے خدشے پر افغان حکومت کےمتعدد اکاؤنٹس عارضی طور پر بلاک کر دیئے۔
گوگل ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکاؤنٹس سے امریکا کے ساتھ کام کرنے والے اتحادیوں کی معلومات افشا ہونے کاخدشہ ہے۔
امریکی اخبار کےمطابق درجنوں افغان وزارتیں گوگل اکاونٹس سےخط و کتابت کرتی رہی ہیں جبکہ طالبان ایسے افرادکی لسٹ ڈھونڈ رہے ہیں جوامریکا کےساتھ کام کرتےرہے۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں افغان صدارتی آفس، وزارت خارجہ سمیت متعدد اہم ترین وزراتیں شامل ہیں۔