واٹس ایپ صارفین کے لئے بری خبر،پسندیدہ ترین فیچر ختم ؟

Published On 14 October,2021 05:32 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی پیغامات کی اپیلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے اب تک کی سب سے بری خبر آگئی ہے کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمپنی صارفین کے پسندیدہ ترین فیچر کو ختم کرنے جاری ہے۔

واٹس ایپ دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم ہے،صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے موجودہ فیچرز میں تبدیلی کرتا ہے لیکن اس بار واٹس ایپ صارفین کے پسندیدہ فیچر کو ہٹانے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرائے گا جو گوگل ڈرائیو میں محفوظ واٹس ایپ بیک اپ کے لامحدود سٹوریج کا آپشن ختم کر دے گا۔

لامحدود سٹوریج آپشن کو ہٹا کر صارفین کو گوگل ڈرائیو میں 200ایم بی کا آپشن دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ فیچر تیار ہونے کے مراحل میں ہے اور جلد ہی واٹس ایپ کی مستقبل کی اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود سٹوریج پلان کی خبریں واٹس ایپ صارفین کے لیے بری سمجھی جاتی ہیں کیونکہ گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ محفوظ کرنے کا طریقہ سب سے آسان اور موثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔