لاہور:(ویب ڈیسک)پیغامات کی دنیا کی سب سے بڑی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے نئے پرائیویسی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپیلی کیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا گیا۔
— WhatsApp (@WhatsApp) September 29, 2021
اپنے ٹوئٹ میں فیس بک کی زیر ملکیتی اپیلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا جبکہ نئے فیچر کے متعلق ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا جبکہ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے۔
— WABetaInfo (@WABetaInfo) September 28, 2021
جیسا کہ آپ اس سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں My Contacts Except… آپشن اس طرح نظر آئے گا اور اب یہ واٹس ایپ بیٹا پر اینڈرائیڈ 2.21.20.10 کے لیے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا ۔
تاہم اسے ترتیب دینے کے لیے ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی۔