نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Published On 14 October,2021 08:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ویڈیو سٹریمنگ اور پروڈکشن کی معروف کمپنی نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور سپین میں ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس نے ماہانہ سٹینڈرڈ پلان کی قیمت کم کر کے 800 روپے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 1100 روپے کردی ہے۔ اس سے قبل دونوں پلانز کی قیمتیں بالترتیب 1500 اور 1200 روپے تھیں۔

صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے نیٹ فلکس انتظامیہ کئی ممالک میں مختلف پیکیجز کا اعلان کرتی رہی ہے۔ کمپنی کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں صارفین کی تعدادبڑھانا ہے۔

ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نے خطے میں صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے سبب قیمتیں کم کی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے کینیا میں صارفین کی تعداددو کروڑ تک بڑھانے کے لیے فری موبائل پلان لانچ کیا۔ اس پلان کے تحت صارفین نیٹ فلکس پر مفت اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔
 

Advertisement