تازہ ترین
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ کی تحریری رائے 8 صفحات پرمشتمل ہے
  • بریکنگ :- اسلام آباد:رائے تین ،دو کےتناسب سے دی گئی
  • بریکنگ :- جسٹس مندوخیل اورجسٹس مظہرعالم نے اختلاف کیا
  • بریکنگ :- صدارتی ریفرنس اکثریتی رائےسےنمٹایاگیا،سپریم کورٹ
  • بریکنگ :- منحرف ارکان تاحیات نااہلی سے بچ گئے
  • بریکنگ :- منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی پرپارلیمنٹ قانون سازی کرے، تحریری رائے
  • بریکنگ :- اس حوالےسےقوانین کوآئین میں شامل کرنےکامناسب وقت ہے،تحریری رائے
  • بریکنگ :- پارلیمنٹ مسئلے کے حل کیلئے قانون سازی کرے، تحریری رائے
  • بریکنگ :- آرٹیکل 63اےسیاسی جماعتوں کوتحفظ فراہم کرتاہے، اکثریتی رائے
  • بریکنگ :- سیاسی جماعتوں کوغیرمستحکم کرناان کی بنیادوں کوہلانےکےمترادف ہے، اکثریتی رائے
  • بریکنگ :- منحرف ارکان کےذریعےہی سیاسی جماعتوں کوغیرمستحکم کیاجاتاہے،اکثریتی رائے
  • بریکنگ :- کسی رکن کومنحرف ہونےسےروکنےکیلئےموثراقدامات کی ضرورت ہے، اکثریتی رائے
  • بریکنگ :- منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےمعاملےپرقانون سازی کی جائے،سپریم کورٹ
  • بریکنگ :- پارٹی پالیسی کےخلاف جانےوالےرکن کاووٹ مستردتصورہوگا،سپریم کورٹ
  • بریکنگ :- صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی تحریری رائے جاری
  • بریکنگ :- کسی منحرف رکن کاپارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ شمارنہیں ہوگا،سپریم کورٹ

پاکستان سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کروڑوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف

Published On 07 January,2022 01:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کرپٹوکرنسی کے ذریعے پاکستان سے رقم بیرون ملک منتقلی کے انکشاف پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ متحرک ہوگیا، پاکستان میں موجود کرپٹو کرنسی کے نمائندے سے جواب طلب کر لیا گیا۔

پاکستان میں آن لائن 10 کروڑ ڈالرز کا فراڈ سامنے آ گیا، ایف آئِی اے سائبر کرائم نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پہلی بار کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ فراڈ کرنے والوں نے رقم کرپٹو کرنسی کے زریعے بیرون ملک منتقلی کی۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےسربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ضروری کارروائیاں کی ہیں۔ ایسی ایپس سے منسلک تمام پاکستانی بینک اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ جعلی ایپس کے ایڈمنز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ٹیلی گرام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ایپس کو فروغ دینے والوں کو بھی وضاحت کے لیے قانونی نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم 26 مشتبہ بلاک چین والیٹ ایڈریس کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر دھوکہ دہی سے رقم منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

عمران ریاض کے مطابق فراڈیوں نے اپیلکیشن کے زریعے نیا طریقہ اپنایا۔ اپیلکیشن بنانے والے کرپٹو کرنسی کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ متاثرہ افراد نے 100 ڈالر سے 80 ہزار ڈالر تک سرمایہ کاری کی تھی۔ اب تک ایف آئی اے درجنوں متاثرین کے بیانات لے چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی، منی لانڈنگ اور ٹیڑر فائنینسگ میں بھی استعمال ہورہی ہے۔