نیویارک: (دنیا نیوز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی کمپنی نے یوکرین کو مزید انٹرنیٹ کی فراہمی سے معذرت کر لی۔
اس حوالے سے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یوکرین کو انٹرنیٹ کی فراہمی پر 80 ملین ڈالر خرچہ آیا ہے، سال کے آخر تک یہ لاگت 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرے گی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار لنک نے سروس جاری رکھنے کے لیے پینٹاگون سے فنڈنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔