کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کروم آئی فون میں ایڈریس بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے، نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار ہوگا کہ وہ اومنی بکس کو سکرین پر اوپر رکھیں یا نیچے۔
تجزیہ کاروں نے گوگل کروم میں یو آر ایل ایڈریس بار جسے ’اومنی بکس‘ کہا جاتا ہے کے سکرین پر نیچے کی جانب منتقل کرنے کی نشان دہی کی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایپل کے بلٹ ان براؤزر میں ہوتا ہے۔
کروم آئی او ایس میں 2018ء سے ٹول بار کو سکرین میں نیچے کی جانب سپورٹ کر رہا ہے، بالکل ایسا ہی ایک فیچر اینڈرائیڈ صارفین کی سہولت کیلئے بھی آزمایا گیا تھا تاہم اسے مکمل طور پر متعارف نہیں کروایا جا سکا۔
اس فیچر کیلئے صارفین کو آئی او ایس پر گوگل کروم کیلئے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پر انرول ہونا پڑے گا جس سے آئی فون اور آئی پیڈ پر بیٹا ورژن حاصل ہو جائے گا۔