پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہی کیلئے دلچسپ مہم کا آغاز

Published On 02 September,2023 12:15 pm

لاہور: (دنیانیوز) سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے دلچسپ مہم کا آغازکردیا۔

ترجمان تک ٹاک کے مطابق ملک بھر میں کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، کمیونٹی گائیڈ لائنز سے متعلق ورکشاپس کانٹنٹ کریئیٹرز کی سمجھ میں اضافے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے مشہور کانٹنٹ کریئیٹرز کے اشتراک سے کمیونٹی گائیڈلائنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی، یہ مہم ٹک ٹاک کی اپنی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کے لیے جاری اقدامات کا ایک حصہ ہے ۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ذمہ دارانہ کانٹینٹ کریئشن کے طریقوں کی حوصلہ افزائی اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینا ہے، یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز ابھرتے ہوئے ٹرینڈز اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ہیش ٹیگ SaferTogether# کے تحت، مہم کا لینڈنگ پیج پاکستانی کمیونٹی کے لیے قابل رسائی ہوگا۔