کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مارک زکربرگ کے خیال میں ایلون مسک کے زیرتحت ایکس (ٹوئٹر) کا اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھنے کا امکان بہت کم ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنی سوشل میڈیا کمپنی کو درست طریقے سے سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے ایکس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایلون مسک کو تبدیلی لانے والا تسلیم کیا مگر ان کا ماننا ہے کہ ٹیسلا کے مالک منفی چیزوں کو آگے بڑھانے والے بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی صورتحال خراب ہونے لگی تھی اور اب تو کچھ بھی واضح نہیں کہ اس کا مستقبل کیا ہے ، اس پلیٹ فارم کو خرید کر انہوں نے اس میں متعدد تبدیلیاں کیں اور پالیسیوں کو بدل دیا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔