پشاور: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایکس (ٹوئٹر) بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کیس پر سماعت کی ۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس ٹوئٹر کو بند کیا ہواہے ، عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17 فروری سے بند ہونے والی ’ایکس‘ کی سروس تاحال بلا تعطل بحال نہیں ہوسکی ہے۔