فائروال سے سوشل میڈیا پر قابو پانا صرف مفروضے ہیں: شزہ فاطمہ

فائروال سے سوشل میڈیا پر قابو پانا صرف مفروضے ہیں: شزہ فاطمہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں گفتگو میں کہا ٹویٹر کو بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح پاکستانی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ حکومت کو زبان بندی کرنا ہوتی تو ٹویٹر کے بجائے ٹک ٹاک اور فیس بک بند کرتی۔

شزہ فاطمہ مزید کہا کہ ٹوئٹرکی جانب سے پاکستانی قوانین پرعملدرآمد نہ کرنا ایشو ہے۔ ٹک ٹاک مقامی قوانین پر 95 فیصد عملدرآمد کرتا ہے، فیس بک مقامی قوانین پرعملدرآمد کرتی ہے ٹوئیٹر کوبھی کرنا ہوگا۔

دوسری جانب وزیرمملکت شزہ فاطمہ نے فائروال کی تنصیب کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔