ریوڈی جنیرو: (ویب ڈیسک) برازیل نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ایکس‘ پر پابندی لگا دی۔
برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔
سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، عدالتی احکامات نہ ماننے پر ایکس پر پابندی لگائی گئی، سپریم کورٹ نے متعدد ایکس اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔