ٹرمپ کا ٹک ٹاک کو 90دن کی مہلت دینے کا فیصلہ

Published On 19 January,2025 05:32 pm

واشگٹن :(ویب ڈیسک) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف برداری کے موقع پر ٹک ٹاک کو اس پابندی سے 90 دن کی مہلت دیں گے جو اتوار کو نافذ ہونے والی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے، اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف برداری کے موقع پر ٹک ٹاک کو اس پابندی سے 90 دن کی مہلت دیں گے جو اتوار کو نافذ ہونے والی ہے۔

واضح رہے ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم امریکی حکومت نے اس ایپ پر قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث اس پر پابندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔