کیلی فورنیا:(دنیانیوز) سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) عالمی طور پر کروڑوں صارفین کے لئے اچانک بند، لاگ ان ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں صارفین کے لیے بند ہے، دوسری جانب ایلون مسک نے سائبر حملوں کی تصدیق کردی۔
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ ایکس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، ایکس کو روزانہ کی بنیاد پر سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مگر موجودہ سائبر حملہ کسی بہت بڑے گروپ یا ملک کی جانب سے کی گئی کارروائی لگ رہا ہے۔