مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

اس دن کی مناسبت سے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نیا ڈوڈل جاری کر دیا، گوگل کے اس ڈوڈل میں محنت کشوں کو مختلف فرائض سرانجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزدوروں کا یہ دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں مزدوروں کی کامیابیوں اور شراکت کو یاد رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے اس عالمی دن پر بھی مزدور طبقہ اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے اپنے کاموں میں مشغول ہوتا ہے۔