مودی کا 8000 اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم، ایکس انتظامیہ برہم

Published On 09 May,2025 10:51 am

ممبئی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناکام اور جنگ میں سبکی ہونے پر ایکس کو قانونی جواز دیئے بغیر بھارت میں 8000 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکس انتظامیہ نے بتایا کہ زیادہ تر بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت اور قانونی جواز فراہم نہیں کیا گیا، بھارت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے بیان میں ایکس انتظامیہ نے واضح کیا کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، ایکس تمام قانونی راستے تلاش کر رہا ہے، صارفین عدالت سے رجوع کریں۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین نے بتایا ہے کہ بھارتی حکم نامے ان اکاؤنٹس کے خلاف ہیں جو بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ بےنقاب کرتے ہیں، اکاؤنٹس کی بندش سے واضح ہے کہ مودی پہلگام فالز فلیگ بے نقاب ہونے پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سیاسی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ایکس اکاؤنٹس کی بندش سے سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔