بجٹ میں کٹوتی ، ناسا کے 3,870 ملازمین رضا کارانہ طور پر مستعفی

بجٹ میں کٹوتی ، ناسا کے 3,870 ملازمین رضا کارانہ طور پر مستعفی

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ناسا کے ملازمین ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں، اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 870 ملازمین استعفیٰ دیا جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی ہامی بھری۔

ناسا کی ترجمان شیریل وارنر نے کہا کہ 3,870 ملازمین ادارے کے موجودہ عملے کا 21 فیصد ہیں، ان تمام ملازمین نے موخر استعفیٰ کے دو پروگرامز میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے پر اتفاق کیا ہے جن کے تحت اضافی ادائیگی یا دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موخر استعفیٰ پروگرامز اورعملے میں کمی کے بعد ادارے کے مستقل ملازمین کی تعداد تقریباً 14 ہزار رہ جائے گی تاہم یہ تعداد مستقبل میں تبدیل ہو سکتی ہے۔