ناسا کا مریخ پر عجیب پتھر دریافت کرنے کا دعویٰ

ناسا کا مریخ پر عجیب پتھر دریافت کرنے کا دعویٰ

یہ پتھر ممکنہ طور پر قدیم پانی کی موجودگی یا معدنی عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے کیونکہ مریخ پر قدیم زمانوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد پہلے بھی مل چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی ساخت عام طور پر معدنی جمع شدگی یا جیولوجیکل کرسٹل گروتھ سے بنتی ہے۔

اگر یہ واقعی پانی سے بننے والے معدنیات پر مشتمل ہے تو یہ مریخ پر ماضی میں مائیکروبیل لائف کیلئے سازگار ماحول کا اشارہ ہو سکتا ہے، اس کی درست نوعیت جانچنے کیلئے کیمیائی تجزیہ اور مائیکروسکوپک امیجنگ کی جا رہی ہے۔

یہ دریافت مریخ پر ممکنہ حیاتیاتی آثار کی تلاش میں ایک اور دلچسپ قدم سمجھا جا رہا ہے۔