سنیپ چیٹ نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس معطل کر دیے

سنیپ چیٹ نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس معطل کر دیے

آسٹریلیا میں نئے قانون کے مطابق کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔
کمپنی کے مطابق روزانہ مزید کم عمر اکاؤنٹس کی جانچ اور بلاکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر مؤثر نہیں، جس کے باعث بعض نوجوان پابندی سے بچ سکتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت سنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں کو آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 34 ملین امریکی ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق اب تک ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.7 ملین کم عمر اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، جسے حکام نے ایک اہم کامیابی بھی قرار دیا ہے۔

سنیپ چیٹ نے اپیل کی ہے کہ ایپ سٹورز میں صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی کی جائے تاکہ کم عمر افراد کی ایپ تک رسائی مؤثر طریقے سے روکی جا سکے۔