پی ٹی اے کی مؤثر کارروائیاں، قومی سلامتی کیخلاف 202 ڈیجیٹل اثاثے بند

پی ٹی اے کی مؤثر کارروائیاں، قومی سلامتی کیخلاف 202 ڈیجیٹل اثاثے بند

جاری کردہ سروے کے مطابق اس عرصے میں 24 گھنٹے سائبر نگرانی کا مؤثر نظام فعال رکھا گیا، تاکہ ممکنہ خطرات، غلط معلومات اور آن لائن پروپیگنڈا سرگرمیوں کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھارتی نژاد مواد بھی ہٹایا گیا، جبکہ سرحد پار سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور گمراہ کن مہمات کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے گئے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے قومی ڈیجیٹل سکیورٹی کو مضبوط بنایا گیا اور ملک کے خلاف چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہمات کو مؤثر انداز میں روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔