انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، پی ٹی اے

انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، پی ٹی اے

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً ڈیگریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے)، ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت کے تعین کیلئے کام کر رہی ہے، اس دوران خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔