واٹس ایپ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی پوسٹس شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی پوسٹس شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ ڈبلیو اے بییٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں کراس شیئرنگ کے نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں میڈیا پِکر کھولنے پر صارفین کو دستیاب میڈیا سورسز کی فہرست میں فیس بک اور انسٹاگرام بھی نظر آئیں گے، صارفین اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز منتخب کرکے انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کا دستیاب میڈیا گرڈ کی شکل میں دکھایا جائے گا، جس سے مطلوبہ تصویر، ویڈیو یا ریل منتخب کرنا آسان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال بیٹا صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔