اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا

اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا

اسٹار شپ کی 14ویں پرواز کے دوران مدار میں پہنچنے کے بعد 26 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے تعینات کیے گئے، جو اس راکٹ کا پہلا تجارتی مشن بھی ہے۔

پرواز کے دوران 3 مرکزی انجنوں میں سے ایک وقت سے پہلے بند ہوگیا جس کے بعد مشن کی کامیابی پر خدشات پیدا ہوئے، تاہم انجینئرز نے دیگر انجنوں کی مدد سے اسٹار شپ کو مدار میں پہنچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اسپیس ایکس رواں سال کے آخر سے اسٹار شپ کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔