چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

کمپنی کے مطابق یہ فیچر بالخصوص ایسے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنی ڈیوائسز دوسرے افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی حساس گفتگو کو 4 ہندسوں کے پن کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔ یہ سہولت واٹس ایپ کے چیٹ لاک فیچر سے ملتی جلتی ہے۔

چیٹ لاک کرنے کے بعد متعلقہ گفتگو عام چیٹ ہسٹری، پن کی گئی چیٹس اور سرچ نتائج میں نظر نہیں آئے گی، بلکہ اسے پراجیکٹس میں موجود لاکڈ چیٹس کے مخصوص فولڈر کے ذریعے کھولا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں پہلے سے عارضی چیٹس کا فیچر موجود ہے، جس کے ذریعے صارفین ایسی گفتگو کرسکتے ہیں جو ان کی عام چیٹ ہسٹری میں ظاہر نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس لاک چیٹس کا مقصد حساس گفتگو کو محفوظ رکھتے ہوئے اس تک رسائی محدود کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور اسے مرحلہ وار مفت، گو، پلس، پرو، بزنس، انٹرپرائز اور ایجو پلانز کے صارفین تک پہنچایا جائے گا۔