مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات

مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات

مائیکروسافٹ نے جمعرات کو سروسز میں تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کنکشن کے مسائل دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے انفراسٹرکچر کے ایک حصے پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا تھا جس کے باعث صارفین کو سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صارفین کی جانب سے ٹریفک میں اضافے کے باعث نہیں بلکہ متعدد سرورز اچانک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا، جس سے باقی سرورز پر دباؤ بڑھ گیا۔

آؤٹیج کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں بڑی تعداد میں صارفین نے مائیکروسافٹ کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کرائیں، امریکا میں صرف آؤٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد شکایات سامنے آئیں۔

مائیکروسافٹ نے مزید بتایا کہ مسئلے کے حل کیلئے سرورز کی ترتیبات میں تبدیلی کا تجربہ کیا جا رہا ہے تاکہ سرورز کی خودکار جانچ کے دوران پیدا ہونے والی خرابی دور کی جاسکے۔