ٹیکنالوجی
خلاصہ
- نیودہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے ارب پتی کاروباری دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ طبی ماہرین کی تنقید کی زد میں آگئی۔
ڈاکٹروں نے دماغ میں خون کی روانی جانچنے کے اس آلے کی افادیت سے متعلق دعوؤں کو مبالغہ آمیز قرار دے دیا، 907 ڈالر کا یہ چھوٹا سا آلہ سر کے کنپٹی والے حصے پر چپکایا جاتا ہے اور اس کا وزن 2 گرام سے بھی کم ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹیمپل میں موجود برین فلو فیچر دماغ کو خون کی فراہمی کی براہ راست معلومات فراہم کرتا ہے، بھارتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کی حمایت میں مستند سائنسی تحقیق اور طبی شواہد موجود نہیں۔
معروف بھارتی ڈاکٹر سائریک فلپس نے اسے صحت سے متعلق سب سے بڑا فراڈ قرار دیا جبکہ ڈاکٹر سنجیو باگائی نے بھی اس کی افادیت پر سوالات اٹھائے۔
کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کو یکم نومبر سے اب تک 62 سے زائد ممالک سے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، بھارتی کرکٹ کپتان شبمن گل اور اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بھی اسے استعمال کر چکے ہیں۔