دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے کے مقابلے میں اب مزید مضبوط ہوئی ہے اور جنگ کا نتیجہ واضح ہے۔
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیر دفاع کے نام ایکس پر پیغام میں انہوں نے لکھا ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی، اس کی سٹریٹجک پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیٹ کے ’گمراہ کن اعداد و شمار‘ سے کہیں آگے ہے۔
رضا طلائی نیک نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔