دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری نے کرپٹو انڈسٹری کے سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔
رائٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کو ہونے والی یہ واردات ماہرین کے نزدیک کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے جس کی کئی ماہ تک منصوبہ بندی کی گئی اور پھر چند منٹوں میں کارروائی مکمل کرلی گئی۔
بلاک چین سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو انڈسٹری میں سائبر سکیورٹی کے یکساں معیارات اور مضبوط اندرونی حفاظتی نظام کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
بلاک چین انٹیلی جنس فرم چین اینالیسس کے مطابق 2021 سے اب تک کرپٹو کرنسی ہیکنگ کے واقعات میں 22 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری ہو چکے ہیں۔
ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو انڈسٹری میں یکساں سکیورٹی معیارات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔