سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری

سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری

سپارکو مشن ہب کے مطابق سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل جاری کر دی گئی ہے، شہری astronaut.suparco.gov.pk کے ذریعے سپارکو مشن ہب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں-

سپارکو مشن ہب کا کہنا ہے کہ عوام مشن ڈیش بورڈ کے ذریعے خلائی سٹیشن کے ماڈیولز، مشن ٹائم لائن اور کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سمیت اہم معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سپارکو مشن ہب پر شہری اپنا نام، شہر اور دیگر تفصیلات درج کرکے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کا بورڈنگ پاس حاصل، ڈاؤن لوڈ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

سپارکو مشن ہب نے بتایا کہ صارفین خلائی سٹیشن کی لائیو ٹریکنگ کے ساتھ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں پر اس کے گزرنے کا وقت جان سکتے ہیں۔

سپارکو مشن ہب کا مزید کہنا ہے کہ شہری پورٹل پر نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور مشن سے متعلق ویڈیوز و اپ ڈیٹس دیکھ سکتے ہیں۔