خزانے کے متلاشی کو زمین میں دفن 2000 سال پرانا خزانہ مل گیا

خزانے کے متلاشی کو زمین میں دفن 2000 سال پرانا خزانہ مل گیا

لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی کاؤنٹی ڈیوؤن میں خزانے کے متلاشی کو زمین میں دفن دو ہزار سال پرانے رومن سکے مل گئے جن کی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ 35 سالہ مچھیرے نے میٹل ڈیٹکٹر کی مدد سے خزانہ تلاش کرتا رہتا ہے، مشین کی نشاندہی پر انہوں نے ایک مقامی کھیت میں کھدائی کی جہاں ان کو قدیم رومی دور کے چھ سو سکے مل گئے۔

سکوں کی مالیت کا تخمینہ دو لاکھ 67 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے، سکے حکام کے حوالے کر دیے گئے، سکوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم زمین کے مالک اور دریافت کرنے والے شخص میں برابر تقسیم کی جائے گی۔