چین :10 کلو وزنی مشروم شہریوں کی توجہ کا مرکز

Last Updated On 28 June,2018 02:21 pm

بیجنگ(دنیا نیوز ) چین کے جنوب مغربی شہر بوشان میں چھتری کے سائز کا دس کلوگرام وزنی مشروم شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

چین میں پھولوں کے ایک میلے میں رکھے گئے دس کلوگرام وزنی اور ایک سو پانچ سینٹی میٹر چوڑے مشروم نے سب کو حیران کر دیا۔

لنگزی مشروم چین میں دوا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اتنے بڑے سائز کا مشروم پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے۔ چینی شہری اس مشروم کو چھتری سے تشبیہ دے رہے ہیں۔