پیلے رنگ کا نایاب ہیرا دریافت

Last Updated On 19 December,2018 09:20 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کینیڈا سے غیر تراشیدہ پیلے رنگ کا نایاب ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو غیر معمولی سائز کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قدرتی وسائل سے مالا مال علاقے میں یہ ہیرا کان کنوں کو کھدائی کے دوران ملا۔ خام یا غیر تراشیدہ ہیرے کا وزن 552 قیراط ہے جو دنیا کے بیس بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کلینن ڈائمنڈ 1905 میں دریافت کیا گیا تھا جو 3107 قیراط کا تھا جبکہ 2015 میں افریقی ملک بوٹسوانا سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا Lesedi La Rona دریافت کیا گیا تھا جس کا وزن 1 ہزار 1سو 11 قیراط تھا۔
 

Advertisement