سیونیکا: (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لکڑی کا مجسمہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک سلووینیا میں تعمیر کیا گیا ہے۔
ماہر فنکار نے امریکی صدر کا 26 فٹ بلند مجسمہ لکڑی سے تیار کیا ہے جبکہ مجسمہ امریکی صدر کا اکثر زیب تن کئے جانے والے نیلی رنگ کے لباس کو دیکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سلووینا کے شہر سیونیکا میں ہی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کا مجسمہ بھی نصب کیا جا چکا ہے جسے ایک بڑے درخت کو تراش کر مجمسے کی صورت میں ڈھالا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنکار نے آزادی مجسمہ بناناشروع کیا تھا جسے بعد میں ٹرمپ کی شکل دیدی۔