زخمی شخص کی جان بچانے والی بلی ’ہیرو‘ بن گئی، ہر طرف چرچے

زخمی شخص کی جان بچانے والی بلی ’ہیرو‘ بن گئی، ہر طرف چرچے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ٹی وی نے بتایا ہے کہ جاپان کے شہر ٹویوما کے نزدیک ایک عمر رسیدہ شخص نے دیکھا اس کی پالتو بلی مسلسل قریبی نہر کی سمت میں دیکھ رہی ہے اور بے چینی کا اظہار کررہی ہے۔

بلی کے مالک کو اس پر تجسس ہوا اور وہ جب بلی کا تعاقب کرتے ہوئے اس سمت میں کچھ دور گیا تو وہاں ایک شخص کو زخمی حالت میں بے ہوش پایا۔

تشویشناک حالت میں زخمی کو دیکھ کر بلی کے مالک نے دیگر لوگوں کو بھی مدد کے لیے بلایا جس کے بعد 4 مزید افراد مدد کے لیے آن پہنچے۔ بلی کی بروقت نشاندہی سے زخٰمی شخص کی جان بچ گئی اور بلی کو اعترافی سند سے بھی نوازا گیا۔ جس کے ہر طرف چرچے شروع ہو گئے ہیں اور داد بھی دے رہے ہیں۔